فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ اسمبلی میں آئینی بنچز کے قیام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

کراچی:  سندھ اسمبلی میں آئینی بنچز کے قیام کی قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی گئی۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کی زیر صدارت اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں آئینی بنچز کے قیام کے لئے قرارداد کی تحریک پیش کی گئی، قرارداد صوبائی وزیر پارلیمانی امور و داخلہ ضیاء لنجار نے پیش کی، ایوان میں ارکان اسمبلی نے رائے شماری میں حصہ لیا۔

ایم کیو ایم ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر قرارداد کی حمایت کی، جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے قرارداد پیش کرنے کی مخالفت کی۔

بعدازاں سندھ اسمبلی میں آئینی بنچز کے قیام کی قرار داد متفقہ طور پر منظورکرلی گئی، 123 ارکان اسمبلی نے قرار داد کی حمایت میں ووٹ دیا۔

سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں لوگوں کو جلد انصاف ملے، کیسز جلد مکمل ہوں، 26 ویں آئینی ترمیم سے تمام صوبے مستفید ہوں گے۔