امریکا کا نیا صدر کون ہوگا؟ڈونلڈ ٹرمپ یا کاملہ ہیرس

امریکا(اُمت نیوز)امریکا کا نیا صدر کون ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ یا کاملہ ہیرس، فیصلے کا دن آگیا۔

سینتالیسویں امریکی صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ چند گھنٹوں بعد شروع ہوگی۔

سات کروڑ نواسی لاکھ افراد 5 نومبر کے باقاعدہ الیکشن سے پہلے ووٹ ڈال چکے، باقی ووٹرز آج اپنے پسندیدہ امیدوار کا چناؤ کریں گے۔

کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں، ریپبلکن ٹرمپ اور ڈیموکریٹ کاملہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

7 سوئنگ اسٹیٹس کسی امیدوار کی کامیابی میں فیصلہ کُن ہوں گی۔ ووٹرز ایوان نمائندگان کے 435 ارکان اور 34 سینیٹرز کو بھی منتخب کریں گے۔

سب سے پہلے پولنگ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق آج سہ پہر تین بجے ریاست Vermont میں ہوگا۔

6 مختلف ٹائم زون کے باعث پولنگ کا آغاز اور اختتام الگ الگ وقتوں پر ہوگا۔

امریکا میں نئے صدر کے انتخاب کیلئے معرکہ آج ہوگا، اگر ڈونلڈ ٹرمپ فتح حاصل کرتے ہیں تو وہ امریکا کے دوسرے صدر ہوں گے، جس نے شکست کھا کر دوبارہ غیر متواتر مدت میں صدارت کا عہدہ سنبھالا۔