اٹک میں 3 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

 

اٹک (اُمت نیوز)اٹک میں 3 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی

سیکریٹری داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے تحت ضلع اٹک میں بغیر اجازت کان کنی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں شدید گالم گلوچ، عطا تارڑ اور شاہد خٹک میں ہاتھا پائی

سیکریٹری داخلہ پنجاب کے مطابق سونے سمیت تمام معدنیات کی بلا اجازت کھدائی پر دفعہ 144 کانفاذ ہوگا۔ کھدائی کی مشینری کی نقل وحمل پر بھی 3 ماہ کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔