ایرانی وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پرپاکستان پہنچ گئے

ایران(اُمت نیوز)ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراغچی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عراغچی مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر مشاورت کریں گے۔

بیان کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت وسیع شعبوں میں تعاون اور بات چیت کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔