خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

 

پشاو ،خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق صوبائی کابینہ کا اجلاس اب 6 نومبر کو ہو گا، کابینہ اجلاس کا ایجنڈا بعد میں جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت آج دن 11 بجے طلب کیا گیا تھا جو اب ملتوی کر دیا گیا ہے۔