فائل فوٹو
فائل فوٹو

کل پارلیمنٹ کی تاریخ کا ایک سیاہ دن تھا،رضا ربانی

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینئر قانون دان رضا ربانی نے کہا ہے کہ کل پارلیمنٹ کی تاریخ کا ایک سیاہ دن تھا،حکومت نے قوانین کی معطلی کے ذریعے اہم قانون سازی پاس کی۔

رضا ربانی کاکہناتھا کہ بلز کو متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے پاس بھیجا جانا چاہئے تھا ، کمیٹیاں بلز کا جائزہ لیتیں،بلز کو سینیٹ اور قومی اسمبلی سے بحث کے بعد اکثریتی ووٹوں سے انہیں منظورکرنا چاہئے تھا،ان بلز کے عدلیہ اور مسلح افواج پر اثرات ہوں گے،بلز کے سیاست اور جمہوری عمل  پر بھی اہم اثرات مرتب ہوں گے۔

ان کاکہناتھا کہ تاریخ ہمیں پارلیمانی اور جمہوری عمل کو نظرانداز کرنے پر ذمے دار ٹھہرائے گی،ایسے اقدامات پارلیمنٹ یا آئین کی خودمختاری کیلئے نہیں بلکہ خوف کااظہار ہیں،ایک خوفزدہ پارلیمنٹ یا جمہوری نظام کمزور ہوتا ہے،خوفزدہ پارلیمنٹ اور جمہوری نظام کا وجود ہمیشہ خطرے میں رہتا ہے۔