فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیپرا نے کراچی والوں کیلیے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی کردی۔

نیپرا کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے 40 پیسے فی یونٹ  بجلی مہنگی ہونے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے شہریوں کیلیے اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ  کے تحت  بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا نوٹیفکیشن  میں بتایا گیا ہے کہ  کےالیکٹرک صارفین سے وصولی جنوری کے بلوں میں کی جائے گی جب کہ ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔