دونوں بچوں کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، فائل فوٹو
دونوں بچوں کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، فائل فوٹو

سانپ کے ڈسنے سے مدرسے کے2 طالبعلم جاں بحق

شیخوپورہ کے چک شاہ پور میں مدرسے کے 2 طالب علم سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں بچے زمین پر سوئے ہوئے تھے،واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ۔

مدرسہ انتظامیہ کاکہناتھا کہ دونوں بچوں کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے،ڈاکٹرز کے مطابق سانپ کا زہر دونوں بچوں کے جسموں میں پھیل چکا تھا۔