زیادہ اسموگ والے علاقوں میں لاک ڈاؤن پابندیاں سخت کی جائیں گی، فائل فوٹو
زیادہ اسموگ والے علاقوں میں لاک ڈاؤن پابندیاں سخت کی جائیں گی، فائل فوٹو

لاہور سموگ: موٹر سائیکلوں کے اسٹینڈ بند، چنگ چی رکشوں پر بھی پابندی عائد

لاہور میں فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلیے انتظامیہ نے کارروائیاں تیز کردیں۔
انتظامیہ نے گرین لاک ڈاون ایریاز میں موٹرسائیکلوں کے اسٹینڈ بند اور چنگ چی رکشوں پر پابندی لگا دی ہے۔

ایس پی ٹریفک سٹی منیر ہاشمی کے مطابق شملہ پہاڑی کے ارد گرد کا علاقہ گرین لاک ڈائون ایریا قرار دیا جا چکا ہے جس کے باعث ایجرٹن روڈ پر شاہین کمپلیکس اور نادرا دفتر کے باہر موٹرسائیکل اسٹینڈز ختم کردیے گئے ہیں۔

منیر ہاشمی نے بتایا کہ ایمپریس روڈ، ایجرٹن روڈ، ڈیورنڈ روڈ اور ڈیوس روڈ سے شملہ پہاڑی کی جانب چنگ چی رکشوں کا داخلہ بھی بند کردیا گیا ہے۔