کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڑی ایک گاڑی میں خاتون کی لاش ملی اور مرد کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔
پولیس کے مطابق بے ہوش ہونے والے شخص کی حالت اب بہتر ہے اور اس نے اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا دیا ہے۔
گاڑی سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا شخص خاتون کا بہنوئی ہے اور اس نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا ہے کہ میں نے کل صبح 8 بجے بیوی کی بہن کو گھر کے باہر سے پک کیا تھا، کچھ دیر میں گاڑی میں دھواں بھر گیا، باہر نکلے تو بے ہوش ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون کی لاش پر تشدد کےنشانات بھی نہیں ملے تاہم لاش سے فارنزک کے لیے نمونے لے لیے گئے ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی حتمی وجہ کا تعین ہو سکے گا۔
پولیس کو شبہ ہے کہ خاتون گاڑی میں دھویں سے دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوئی۔پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کا مقدمہ اہلِ خانہ کی درخواست پر درج کیا جائے گا۔