خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج، ایجنڈے میں 30 سے زائد نکات شامل

 

پشاور ،خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کریں گے، کابینہ اجلاس 11 بجے کی بجائے سہ پہر 3 بجے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کا اجلاس 30 سے زائد نکات پر مشتمل ہے، ٹرانس پشاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ پراپرٹی رولز 2024 بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، پیڈو ایکٹ 2020 میں ترمیم بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔