ڈیوڈ وارنر کو پابندی ہٹنے کے بعد کپتانی مل گئی

آسٹریلیا(اُمت نیوز)آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو پابندی ہٹنے کے بعد کپتانی مل گئی، وہ بی بی ایل میں سڈنی تھنڈر کی پھر سے قیادت کریں گے۔

سڈنی تھنڈر نے ڈیوڈ وارنر کو قیادت سونپنے کی تصدیق کی ہے، ان کو کرس گرین کی جگہ سڈنی تھنڈر کی کپتانی سونپی گئی ہے۔

ڈیوڈ وارنر پر 2018ء میں بال ٹیمپرنگ کے سینڈ پیپر اسکینڈل کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی اور کرکٹ آسٹریلیا نے ان پر تاحیات لیڈر شپ بین لگایا تھا، انہوں نے پابندی کے ریویو کے لیے اپیل کی تھی۔