دوحہ: قطر کے شہر دوحہ میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے محمد آصف نے اپنے نام کرلی۔
پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے، محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی۔بیسٹ آف نائن پر مشتمل فریمز کے فائنل میں محمد آصف نے ایرانی کیوئسٹ کے خلاف 5-3 سے فتح سمیٹی۔
اس سے قبل محمد آصف 2012 اور 2019 میں بھی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔