واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ری پبلکن پارٹی کا ‘نیا اسٹار’ قرار دیا ہے۔
ٹیسلا اور سپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں پرجوش مہم چلائی تھی۔
دوسری بار امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد فلوریڈا میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے سپیس ایکس کی ایک راکٹ ویڈیو دیکھتے ہوئے ایلون مسک کو ایک گھنٹے تک تھامے رکھا۔
انہوں نے ایلون مسک کو حیرت انگیز شخص قرار دیتے ہوئے ری پبلکن پارٹی میں ان کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ پر روشنی بھی ڈالی۔
ایلون مسک نے سوئنگ ریاستوں میں ڈونلد ٹرمپ کے لئے مہم چلائی تھی۔انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو ساڑھے 7 کروڑ ڈالرز کا فنڈ دیا تھا تاکہ ان کی وائٹ ہاو¿س میں واپسی ہوسکے۔
اسی طرح اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی بھی کی جبکہ ان کے ساتھ چند سیاسی ریلیوں میں شریک بھی ہوئے۔