زیادہ اسموگ والے علاقوں میں لاک ڈاؤن پابندیاں سخت کی جائیں گی، فائل فوٹو
زیادہ اسموگ والے علاقوں میں لاک ڈاؤن پابندیاں سخت کی جائیں گی، فائل فوٹو

سموگ کاروگ ،پنجاب کے متعدد شہروں میں اسکول 17 نومبر تک بند

لاہور: پنجاب میں بڑھتی سموگ کی وجہ سے سرکاری و نجی دفاتر کا نصف عملہ ورک فرام ہوم کرے گا جب کہ کئی شہروں میں سکول بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

صوبے میں سموگ اورفضائی آلودگی میں اضافے کی وجہ سےلاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، فیصل آباد،گوجرانوالہ،ملتان، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی، خانیوال میں ہایئرسکینڈری اسکول 17 نومبر تک بند کر دیے گئے۔ اسی طرح  سرکاری اورنجی دفاتر کا 50 فیصد عملہ ورک فرام ہوم کرے گا جب کہ سرکاری میٹنگز بھی آن لائن ہوں گی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سموگ کی شرح میں خطرناک حد تک اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے متاثرہ دیگر اضلاع میں ہائرسکینڈری سطح تک کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 17 نومبر تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا تعلیمی ادارے بچوں کیلئے آن لائن سٹڈی کا انتظام کریں گے۔