انتخابی نتائج کے اعلان تک بٹ کوائن میں اتار چڑھاؤ جاری رہے گا،فائل فوٹو
انتخابی نتائج کے اعلان تک بٹ کوائن میں اتار چڑھاؤ جاری رہے گا،فائل فوٹو

ٹرمپ کی جیت کے ساتھ ہی بٹ کوائن کی قدر کو پر لگ گئے

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے ساتھ ہی بٹ کوائن کی قدر کو پر لگ گئے جو ٹریڈنگ کے دوران تاریخی بلندی پر پہنچ گئی۔

غیر ملکی تجارتی ویب سائٹ کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں اس وقت غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی انتخاب میں برتری کی خبریں سامنے آنے لگیں۔

اس طرح سرمایہ کاروں کی توقعات بڑھ گئیں جس کے بعد بٹ کوائن نے 75 ہزار ڈالر کی نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا، تاہم اس کی نئی قیمت 74 ہزار 392 ڈالر ہے۔ سرمایہ کاروں کا ماننا ہے کہ انتخابی نتائج کے اعلان تک بٹ کوائن میں اتار چڑھاؤ جاری رہے گا۔

ادھر کرپٹو تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ کی فتح سے بٹ کوائن میں مزید اضافہ متوقع ہے جبکہ کملا ہیرس کی جیت کے نتیجے میں بٹ کوائن کی قیمت میں کمی ہو سکتی تھی۔

ماہرین کے مطابق انتخابی سالوں میں بٹ کوائن کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے، خاص طور پر چونکہ یہ کرپٹو ہیلونگ ادوار سے بھی مطابقت رکھتے ہیں۔