ٹرمپ جیت پرمٹھائیاں بانٹنے والوں کا منہ کڑوا ہی رہے گا، گورنر سندھ

 

سندھ(اُمت نیوز)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بنے ہیں، انہیں اور امریکہ کو مبارک ہو، پاکستانیوں کو پاکستان اور اپنے لوگ مبارک ہوں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ٹرمپ کی جیت کا پاکستان میں جشن منانے والے خوش فہمی میں نہ رہیں، بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ مثال سنی تھی، دیکھ بھی لی۔

انہوں نے کہا کہ خواہ مخواہ دیوانہ ہونے والوں کو دیکھ کر افسوس ہوا اور ترس بھی آیا۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جیت پرپاکستان میں مٹھائیاں بانٹنے والوں کا منہ کڑوا رہے گا۔ ٹرمپ کی جیت پرڈھول بجانے والے پاکستانیوں کوصرف تھکان ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خدا کرے ٹرمپ امریکہ کی معیشت بہتربنائیں اور دنیا میں امن لائیں۔