حزب اللّٰہ کا راکٹ حملہ، 1 اسرائیلی فوجی ہلاک،3زخمی
مرنے والے فوجی کی شناخت 20 سالہ سارجنٹ ایریل سوسنوف کے طور پر ہوئی۔
November 7, 2024 · بام دنیا
فائل فوٹو
تل ابیب:اسرائیلی فوج نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے راکٹ حملوں میں اپنے ایک فوجی کے مرنے اور 3 زخمی ہونے کی تصدیق کردی، اس طرح ہلاک فوجیوں کی تعداد 62 ہوگئی۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ گزشتہ روز شمالی اسرائیل پر حزب اللّٰہ کی جانب سے کیے جانے والے راکٹ حملوں میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔
مرنے والے فوجی کی شناخت 20 سالہ سارجنٹ ایریل سوسنوف کے طور پر ہوئی، جو یروشلم کے 605ویں کامبیٹ انجینئرنگ بٹالین سے تعلق رکھتا تھا۔
گزشتہ روز حزب اللّٰہ نے 50 راکٹ اسرائیل کی جانب داغے تھے، جس میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔