سولرائزیشن کے ذریعے توانائی کے اخراجات میں کمی ہوگی،ملیحہ سحر

 

ایبٹ آباد(نمائندہ امت) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ، ملیحہ سحر کی زیرِ صدارت سرکاری عمارات کی سولرائزیشن کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان نے شرکت کی اور سولرائزیشن کی تفصیلات، ضروریات اور درکار وسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔اجلاس میں سرکاری عمارات میں توانائی کے قابلِ تجدید ذرائع کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے مختلف اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر ملیحہ سحر نے کہا کہ سولرائزیشن کے ذریعے نہ صرف توانائی کے اخراجات میں کمی ہوگی بلکہ ماحول دوست توانائی کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ جات کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے دفاتر کی سولرائزیشن کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کریں اور اس سلسلے میں درکار وسائل کا تخمینہ پیش کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔