پولیس نے مقدمے کے 87 گواہان اور جائے وقوعہ کا نقشہ بھی عدالت میں پیش کر دیا، فائل فوٹو
پولیس نے مقدمے کے 87 گواہان اور جائے وقوعہ کا نقشہ بھی عدالت میں پیش کر دیا، فائل فوٹو

جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان سمیت دیگر ملزمان کیخلاف فرد جرم ٹل گئی

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم ایک مرتبہ پھر ٹل گئی۔

وکلا نے فرد جرم چالان پر اعتراضات کر دیے جبکہ جی ایچ کیو چالان میں 94 گواہ ہیں اور کسی گواہ نے بانی چییرمین پی ٹی آئی سمیت کسی لیڈر کا نام نہیں لیا۔

وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جن کے بیان پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور قائدین کو ملوث کیا وہ منحرف ہوچکے۔ وکلا صفائی نے کہا کہ مقدمہ چالان کا پولیس نے جو نقشہ پیش کیا، اس میں کسی ملزم کے پاس اسلحہ نہیں۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی پیش نہیں ہوئے اور ان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی۔ فرد جرم کے لیے 25 ملزمان میں چالان نقول بھی تقسیم نہ ہوسکیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کچہری عدالت میں سماعت کی جبکہ پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ فرد جرم سے بچنے کے لیے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بری کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔