فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریک انصاف والو الیکشن امریکا میں ہوئے ہیں میاں چنوں میں نہیں، دانیال چوہدری

اسلام آباد: وفاقی پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم اُمید رکھتے ہیں امریکہ کے ساتھ ہمارے معاملات بہتری کی طرف جائیں گے، یہ ٹرمپ کے پاس جائیں یا کسی اور کے پاس بالآخر انہیں ریلیف پارلیمان سے اندرونی سیاست سے ملے گا۔

دانیال چوہدری کا کہنا تھا  کہ امریکا نے اپنا اتحادی تحریک انصاف کی پالیسز کی وجہ سے اس وقت انڈیا کو منتخب کیا تھا۔تمام سرمایہ کاری انڈیا میں چلی گئی تھی ،تحریک انصاف کو سمجھنے کی ضرورت ہے الیکشن امریکہ میں ہوئے ہیں میاں چنوں میں نہیں۔حکومت اور ادارے اس معاملے میں کلیئر ہیں کہ ہماری اندرونی سیاست میں کوئی مداخلت نہیں کرسکتا۔