بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود رہے، فائل فوٹو
  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود رہے، فائل فوٹو

توشہ خانہ 2کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

راولپنڈی : توشہ خانہ 2کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہو گئے، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت  ہوئی، اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے  سماعت کی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل  ہو گئے،عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا،بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 12نومبر کو سنایا جائے گا۔