بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ  کو آگاہ کردیا، فائل فوٹو
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ  کو آگاہ کردیا، فائل فوٹو

چیمپئنزٹرافی, بھارت نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا

نئی دہلی: بھارت نے چیمپئنزٹرافی کے میچز پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز کھیلنے کیلیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی،بھارت چیمپئنزٹرافی کے میچزنیوٹرل وینیو پر کھیلنے کو تیار ہے، بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ  کو آگاہ کردیا ہے،بھارت اپنے چیمپئنز ٹرافی کے میچز دبئی میں کھیلنا چاہتا ہے،

یادرہے کہ چیمپئنزٹرافی 19فروری سے 9مارچ تک پاکستان میں ہوگی۔