پاکستان نے ہمیشہ خیرسگالی کے جذبات کا مظاہرہ کیا ہے ہر دفعہ یہ توقع نہ رکھی جائے، فائل فوتو
پاکستان نے ہمیشہ خیرسگالی کے جذبات کا مظاہرہ کیا ہے ہر دفعہ یہ توقع نہ رکھی جائے، فائل فوتو

بھارت نے باضابطہ طور پر کچھ نہیں بتایا، محسن نقوی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے کہاہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اب تک باضابطہ طور پر کچھ نہیں بتایا ہے،اگر بی سی سی آئی کو پاکستان آنے پر اعتراض ہے تو باضابطہ آگاہ کرے، اگر بھارتی ٹیم کے نہ آنے کا تحریری طور پر بتایا تو حکومت کے پاس جاؤں گا، حکومت پاکستان جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہورکے دورے کے موقع  پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ میرے پاس بی سی سی آئی کا کوئی پرچہ نہیں آیا ہے ،2 ماہ سے بھارتی میڈیا پر خبریں آ رہی تھیں کہ بھارتی ٹیم نہیں آ رہی. بھارتی ٹیم کے نہ آنے کے حوالے سے ابھی تک بھارتی کرکٹ بورڈ نے آگاہ نہیں کیا۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آ رہی،آج بھی چاہتے ہیں کہ کرکٹ سیاست سے پاک ہو، ہم چاہتے ہیں کہ کرکٹ سیاست سے صاف ہو، کسی بھی کھیل میں اس طرح کی سیاست نہیں ہونی چاہیے.

چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ چیمپئنزٹرافی کی تیاری اسی طرح جاری رکھیں گے،امید ہے یہی ٹیم مستقبل میں عوام کو مزید خوشیاں دے گی۔

ان کاکہناتھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کوئی خط نہیں ملا،اگر بھارتی ٹیم کے نہ آنے کا تحریری طور پر بتایا تو حکومت کے پاس جاؤں گا، حکومت پاکستان جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔ہائبرڈ ماڈل پرکوئی بات ہوئی ہے ناکوئی بات ہوگی،اگر کوئی صورتحال ہے تو پی سی بی کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔

ان کاکہناتھاکہ پاکستان نے ہمیشہ خیرسگالی کے جذبات کا مظاہرہ کیا ہے ہر دفعہ یہ توقع نہ رکھی جائے۔