ذیلی کمیٹی کی سفارشات نیشنل جیل ریفارم پالیسی کا حصہ بنیں گی، فائل فوٹو
ذیلی کمیٹی کی سفارشات نیشنل جیل ریفارم پالیسی کا حصہ بنیں گی، فائل فوٹو

جوڈیشل کمیشن اجلاس ختم، آئینی بینچ کیلیے کوئی جج نامزد نہ ہوسکا

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا جبکہ اگلا اجلاس 25 نومبر کو ہوگا، اجلاس میں آئینی بینچ کے لیے کسی جج کی نامزدگی نہ ہوسکی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی زیرصدارت سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا۔اجلاس میں جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر اور آئینی بینچز کے سربراہ جسٹس امین الدین شریک ہوئے۔

اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ محمد شفیع صدیقی، سینیٹر فاروق نائیک، ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد، روشن خورشید بروچہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان شریک تھے۔

وزیر قانون سندھ ضیاء الحسن، شبلی فراز، عمر ایوب، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین اور ممبر سندھ بار کونسل قربان علی بھی اجلاس میں موجود تھے۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 11 ممبران نے شرکت کی جبکہ جسٹس جمال مندوخیل اور نمائندہ پاکستان بار اختر حسین جوڈیشل اجلاس میں نہ پہنچ پائے۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچز کے ججز کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں آئینی بینچ کے لیے کسی جج کی نامزدگی نہ ہوسکی۔ذرائع نے بتایا کہ جوڈیشل کمشین کا اجلاس 25 نومبر کو دوبارہ ہوگا۔