راولپنڈی: انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پیس کیپنگ ٹریننگ سینٹر (آئی اے پی ٹی سی ) کی 28ویں سالانہ کانفرنس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی۔
اختتامی تقریب کی صدارت سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی(ریٹائرڈ)نے کی جس میں انہوں نےآئی اے پی ٹی سی سیکریٹریٹ،پینلسٹس،شرکااورCIPS کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نےامن آپریشنزکےلیےاڈاپٹیوٹریننگ اسٹریٹیجیزپرنتیجہ خیزاورکامیاب کانفرنس کاانعقادکیا۔
اختتامی سیشن میں مندوبین کو کانفرنس کے دوران نتیجہ خیز بات چیت، اختراعی خیالات اور مجوزہ اقدامات کے نتائج سے آگاہ کیا گیا۔ تربیت کے جدید طریقہ کار، ٹیکنالوجی کے انضمام کو بڑھانے، امن کے قیام میں خواتین کی شرکت کو بااختیار بنانے اور معلومات کی سالمیت کی اہمیت پر توجہ مرکوز رکھی گئی۔
شرکا کانفرنس نے قیام امن کے لیے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔آخر میں تمام شرکا نے تعاون کے جذبے اورعالمی امن کے لیے مسلسل کوششوں میں پاکستان کے عزم کا شکریہ ادا کیا۔
آئی اے پی ٹی سی کے سابق صدر، بریگیڈیئر جنرل جوائس (کینیا) نے باضابطہ طور پر پرنسپل نسٹ راجہ آفتاب خان کو صدارت سونپ دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آئی اے پی ٹی سی کی28ویں سالانہ کانفرنس نے مستقبل کے اقدامات کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھی ہے، جس سے دنیا بھر میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کو تقویت ملی ہے۔