بلدیہ کراچی میں نادرا رجسٹریشن سینٹر کی نئی برانچ کا افتتاح

 

کراچی (اُمت نیوز)کراچی کے علاقے بلدیہ میں نادرا رجسٹریشن سینٹر کی نئی برانچ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

برانچ کا افتتاح رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی قادر پٹیل نے کیا۔

رجسٹریشن سینٹر میں روزانہ 400 سے زائد درخواستوں کی پروسیسنگ کی گنجائش ہے۔

نیول کالونی میں نادرا رجسٹریشن کی نئی برانچ کا افتتاح ہوا۔