پی ٹی آئی کا آج صوابی میں پاور شو، تیاریاں مکمل

صوابی ( اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا آج صوابی میں جلسہ آج ہو گا، جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، سٹیج بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

جلسے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت پارٹی کے کئی دیگر اراکین شرکت کریں گے، جلسے کے لیے پشاور ریجن کے ممبران کو زیادہ سے زیادہ ورکرز کو نکالنے کا ہدف دیا گیا ہے۔

ہر نمائندے کو کم از کم ایک ہزار ورکرز نکالنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ایک بجے کے بعد صوابی جائیں گے۔