اقبال کی فکر اور فلسفہ ہمارے لئے روشن چراغ کی مانند ہے،فیصل کریم کنڈی

پشاور(اُمت نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبال کی فکر اور فلسفہ ہمارے لئے ایک روشن چراغ کی مانند ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اقبال کا پیغام آج بھی ہمارے لئے اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ ان کے دور میں تھا، اقبال کے افکار کو سمجھنے اور اپنی زندگیوں میں اپنانے کی ضرورت ہے۔

گورنر کے پی کے نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ نوجوان اقبال کی شاعری اور فلسفے سے رہنمائی حاصل کریں، ہم سب اقبال کی تعلیمات کو اپنے کردار کا حصہ بنائیں، مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کریں۔