لسبیلہ: کوچ کی ٹریکٹر سے ٹکر، 4 افراد جاں بحق

لسبیلہ (اُمت نیوز)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ٹیارو کے مقام پر کوچ اوور ٹیکنگ کے دوران ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والی کوچ خاران سے کراچی جا رہی تھی۔

دوسری جانب بہاولپور کے علاقے احمدپور شرقیہ میں بس اور رکشے میں ٹکر ہو گئی۔

اس حادثے میں 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔