فائل فوٹو
فائل فوٹو

شہبازشریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم پیر کو ریاض میں عرب اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سربراہ اجلاس میں فلسطین کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارسعودی عرب پہنچ گئے۔ انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔اسحاق ڈار 11 نومبر کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔