سعودی عرب (اُمت نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔
سعودی اعلیٰ حکام اور قونصل جنرل خالد مجید نے اسحاق ڈار کا سعودی عرب پہنچنے پر استقبال کیا۔
اسحاق ڈار نے قونصل جنرل خالد مجید اور وفد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی۔
رات گئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ریاض روانہ ہوگئے، وہ 11نومبر کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔