اسلام آباد(اُمت نیوز)محمد آصف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت کر وطن واپس پہنچ گئے۔ایئر پورٹ پر پاکستانی چیمپئن محمد آصف کا پر جوش استقبال کیا گیا۔
محمد آصف نے تیسری بار ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کو اپنے نام کیا۔محمد آصف نے قطر میں سنوکر فائنل میں ایرانی کھلاڑی کو شکست دی۔ ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر سنوکر کے کھیل کوفروغ دینے کی ضرورت ہے۔ کھلاڑی ملک کا سفیر ہوتا ہے اور ہر کوئی جی جان سے فتوحات سمیٹتے ہوئے اپنے ملک کے پرچم کو بلند دیکھنا چاہتا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ کرکٹ کے علاوہ دوسرے کھیلوں کی پروموشن کیلئے کام کرے۔