بائیڈن اور ٹرمپ بدھ کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے

 

امریکا(اُمت نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق جو بائیڈن اور نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو بائیڈن کی دعوت پر وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

پریس سکریٹری کرائن جین پیئر نے ایک بیان میں کہاکہ صدر بائیڈن کی دعوت پر، صدر بائیڈن اور نو منتخب صدر ٹرمپ بدھ کو اوول آفس میں ملاقات کریں گے۔

رائٹر کی رپورٹ کے مطابق بائیڈن نے ابتدائی طور پر دوبارہ انتخاب کی کوشش کی تھی لیکن جولائی میں ریپبلکن ٹرمپ کے خلاف تباہ کن بحث کے بعد دوڑ سے باہر ہو گئے تھے اور ڈونلڈ ٹرمپ نے 5 نومبر کے انتخابات میں کملا ہیرس کو شکست دی اور اب وہ 20 جنوری کو عہدہ سنبھالیں گے۔