کے پی: سرکاری عمارتیں سولر پر منتقل کرنے کا منصوبہ

خیبر پختونخوا(اُمت نیوز)خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ سے زائد گھروں اور سرکاری عمارتوں کو سولر پر منتقل کرنے کے منصوبے کا آغاز ہوگیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ زیادہ لوڈشیڈنگ والے علاقوں کو پہلے ترجیح دی جائےگی۔

صوبائی حکومت نے 55 ارب روپے کی دو مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کردیے۔

منصوبے کے تحت ایک لاکھ بندوبستی اضلاع، 30 ہزار ضم اضلاع کے گھرانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔

سرکاری اسپتالوں، جامعات، کالجوں، تھانوں، ٹیوب ویلز اور دفاتر کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔