قتل کی واردات میں گھرکا کوئی فرد ملوث ہو سکتا ہے، پولیس، فائل فوٹو
قتل کی واردات میں گھرکا کوئی فرد ملوث ہو سکتا ہے، پولیس، فائل فوٹو

شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور بیٹا جاں حق

چارسدہ میں گھریلو تنازعہ پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور بیٹا جاں حق ہو گئے جبکہ چھوٹی بیٹی زخمی ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق تحصیل شبقدر کے علاقہ دلہ زاک میں گھریلو تنازعہ پر زربت خان نامی شخص نے اپنے گھر میں فائرنگ کرکے بیوی اور 16 سالہ بیٹے فیصل کو قتل کر دیا،جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر8 سالہ بیٹی بھی زخمی ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم قتل کرنے کے بعد مقام سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی بچی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شبقدر منتقل کیا گیا ہے جہاں پر پوسٹ مارٹم اور ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کئے جائیں گے۔واقعہ کے حوالے سے تھانہ سرو کلی پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

دوسری جانب پنجاب کی تحصیل کہروڑ پکا میں بھی فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو تنازع پر بیٹے نے فائرنگ کر کے ماں کوقتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔کہروڑپکا پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔