دھند کا راج،پنجاب کے 4 اضلاع میں مارکیٹیں بند کرنےکےاوقات کانوٹی فکیشن

بڑھتی اسموگ کے پیش نظر حکومت پنجاب نے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن میں مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گیارہ نومبر سے تجارتی مارکیٹس اور بیرونی سرگرمیاں بند رہیں گی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ہرقسم کی کھیلوں، نمائشوں اور تقریبات پر پابندی عائد ہوگی جبکہ ریسٹورنٹس کی ڈائننگ پربھی پابندی عائد، مذہبی اجتماعات مستثنیٰ ہوں گے۔

علاوہ ازیں میڈیکل اسٹورز،پٹرول پمپس اور کریانہ اسٹورز مستثنیٰ ہوں گے، احکامات 11 نومبر سے 17 نومبر تک نافذ العمل رہیں گے

خیال رہے کہ پنجاب میں اسموگ کی صورتحال انتہائی خراب ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ صبح سویرے ائیر کوالٹی انڈیکس پانچ سو بیاسی تک پہنچ گیا۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی دھند کا راج ہے جبکہ پشاور موٹروے ٹریفک کے لیے بند ہے۔**

ملتان اور پشاور کی بھی صورتحال خراب ریکارڈ کی گئی، سموگ اور دھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند ہیں جبکہ انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب کے شہر چونیاں میں دھند کے باعث کے رات گئے ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو کچل دیا ۔ واقعہ میں دو خواتین جاں بحق گزشتہ روز ٹریفک حادثات میں نو افراد جان سے گئے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔

لیاقت پورموٹروے ایم فائیو کو ترنڈہ محمد پناہ انٹر چینج کے مقام پر بند کردیا گیا۔ موٹر وے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں, دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

میانوالی اور گردونواح میں اسموگ کے باعث حدنگاہ 30 میٹر رہ گئی، فاروق آباد اورگردونواح میں بھی اسموگ ہے۔ سموگ کے باعث نزلہ، زکام اور کھانسی کے امراض پھیلنے لگے۔

اوباڑو میں اسموگ کی وجہ سےایم فائیو موٹر وےرحیم یار خان سےسکھر تک بند ہے۔ نیشنل ہائی وے پرسموگ کے باعث حد نگا 5 سے 10 میٹر تک ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق اسموگ کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، مسافر غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔

دوسری جانب پشاور شہر میں شدید دھند اور سموگ کا راج ہے، پشاور میں صبح آئیر کوالٹی انڈیکس پانچ سونو ریکارڈ کیا گیا۔

شدید دھند کے باعث پشاور موٹروے کو بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان میں صبح سموگ اور دھند پڑنے کی توقع ہے جبکہ پشاور، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، مہمند، خیبر، کرم اور کوہاٹ میں آج تیز ہواؤں کساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلندو بالا پہاڑوں پر برفباری کا بھی متوقع ہے۔