آئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، فائل فوٹو
آئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، فائل فوٹو

آئی ایم ایف کا وفد آج سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کا وفد آج سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا، وفد کو پہلی سہ ماہی کی معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی قیادت مشن چیف ناتھن پورٹر کریں گے، پاکستانی حکام موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران معاشی کارکردگی پربریفنگ دیں گے تاہم وفد توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے پہلے جائزے پر بات چیت نہیں کرےگا۔