فائل فوٹو
فائل فوٹو

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 36 روپے فی کلو کمی

لاہور: مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، گوشت 497 روپے کلو ہو گیا۔

لاہور میں مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں 36 روپے کی کمی ہو گئی، سرکاری نرخنامے میں گوشت کے نرخ 497 روپے کلو مقرر کیے گئے ہیں،زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 25 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 329روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 343روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی درجن انڈے 331 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔