سپریم کورٹ نے ای سی ایل کے لیے رولز بنانے سے متعلق کیس نمٹا دیا، فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے ای سی ایل کے لیے رولز بنانے سے متعلق کیس نمٹا دیا، فائل فوٹو

آئینی بنچز کے سامنے مقرر کرنے کےلیے مقدمات کی اسکروٹنی کا فیصلہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آئینی بنچز کیلئے ججز نامزدگی کے بعد سپریم کورٹ میں اہم اجلاس 6 نومبر کو جسٹس امین الدین خان کے چیمبر میں ہوا جس کے میٹنگ منٹس جاری کردیے گئے۔

آئینی بنچز کی تشکیل کے معاملے پر جسٹس امین الدین خان کے چیمبر 6 نومبر کو ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا. جس کے مطابق اجلاس میں بنچز تشکیل اور آئینی بنچز میں مقدمات بھیجنے کے امور کاجائزہ لیاگیا.

جسٹس امین الدین خان کوبتایاگیاکہ آرٹیکل 184کی ذیلی شق ایک ،آرٹیکل 184کی ذیلی شق تین اور آرٹیکل 186سمیت انسانی حقو ق کے کیسز بھی زیرالتوا ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 26ویں ترمیم کے بعد آرٹیکل 191اے کے تحت مقدمات کی کلر کوڈنگ کی جائے گی،مظہر علی خان سینئر ریسرچر آفیسر کو ٹاسک دیاگیا کہ وہ ایسے مقدمات کی سکروٹنی کریں جو آرٹیکل 199کے تحت ہیں جنھیں آئینی بنچز کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیا جانا ہے۔

مقدمات کو سماعت کے لئے مقرر کرنا بنچز کے بیٹھنے ،کورٹ روسٹر کے اجرا اور ہفتے میں سنے جانے والے مقدمات کے لئے دیگر 2 سینئر ممبران سے مشاورت کے بعد فیصلہ ہوگا،آئندہ اجلاس بعد میں شیڈول کیاجائے گا۔

اجلاس میں رجسٹر ار سلیم خان ،ایڈیشنل رجسٹر ار جوڈیشل نذرعباس، انسٹی ٹیوشن آفیسر نذیر احمد ،جوڈیشل اسسٹنٹ عبدالرحمان اور جوڈیشل اسسٹنٹ مبشر احمد نے بھی شرکت کی.

میٹنگ منٹس کے مطابق چھ نومبر کے اجلاس میں ایک کمیٹی ممبرکی عدم دستیابی کے سبب ملتوی کیا گیا تھا. واضح رہے جسٹس امین الدین خان ،جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل تین رکنی کمیٹی آئینی بنچز تشکیل دے گی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔