بڑھتی فضائی آلودگی،پنجاب کے مزید 5 ڈویژنز میں سکول بند

فضائی آلودگی بڑھنے کے پیش نظر پنجاب کے مزید 5 ڈویژنز میں سکول بند کر دیئے گئے۔

سموگ کے باعث سکولوں کی بندش کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی خان، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور اور راولپنڈی ڈویژن میں 17 نومبر تک سکولز بند کئے گئے ہیں، نجی ٹیوشن سنٹرز بھی بند رکھے جائیں گے،بارہویں جماعت تک تمام سکولوں میں تدریسی عمل آن لائن ہوگا۔

یاد رہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن میں پہلے سے ہی سکولز بند کر دیئے گئے ہیں۔