آئی ایم ایف وفد کی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

اسلام آباد(اُمت نیوز)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے چیف نیتھن پورٹر کی قیادت میں وزارت خزانہ کا دورہ کیا۔

آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔

وزیرِ مملکت علی پرویز ملک، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) مشن گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد 15 نومبر تک پاکستان میں قیام کرے گا، جسے پہلی سہ ماہی کے دوران معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ منی بجٹ کے خد و خال سمیت آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے ہوم ورک پر کام جاری ہے، جس میں ٹیکس ریونیو، تاجر دوست اسکیم اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات شامل ہیں۔