آسٹریلیا(اُمت نیوز)کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے پاکستان سے ون ڈے سیریز میں شکست پر مایوس ہوگئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز کا نتیجہ بہت مایوس کُن ہے، ٹیلنٹ کو انٹرنیشنل کرکٹ کا تجربہ دینے کا یہ ایک بہت اچھا موقع ہے ۔
نک ہوکلے نے کہا کہ ماضی میں نئے کھلاڑیوں کو موقع نہ دینے کی وجہ سے تنقید کی جاتی رہی، پلان یہی بنایا گیا تھا کہ تمام فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑی بورڈر گواسکر ٹرافی میں اچھی کنڈیشن میں ہوں۔
اس سے قبل پاکستان سے شکست پر سابق کپتان مائیکل کلارک سمیت کئی آسٹریلوی کرکٹرز نے کرکٹ آسٹریلیا کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
سابق کرکٹرز نے پاکستان کے خلاف فیصلہ کُن میچ میں پانچ سینئر کرکٹرز کو آرام دینے پر کڑی تنقید کی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز 1-2 سے جیتی ہے۔