پراسیکیوشن کے کیسز اور سیشن ججز کی رپورٹس میں تضاد ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

 

لاہور(اُمت نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں درج مقدمات کے چالان عدالتوں کو بھجوانے کے معاملے پر پراسیکیوشن کو سیشن ججز کی رپورٹس کا جائزہ لے کر آئندہ اعداد و شمار سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ پراسیکیوشن کی جانب سے بھجوائے گئے کیسز اور سیشن ججز کی رپورٹس میں تضاد ہے، رپورٹس میرے آفس بھیج دیں تاکہ پھر اس کیس کو نمٹایا جائے۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ31 جولائی 2024ء تک کے تمام مقدمات کے چالان عدالتوں میں بھجوا دیے ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ اٹک، ملتان، قصور، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پراسیکیوشن اور سیشن ججز کی رپورٹ درست ہے، باقی اضلاع میں اعداد و شمار میں فرق آرہا ہے۔