ہزارہ ایکسپریس وے پر وین کی ٹکر سے موٹر وے پولیس کا اہلکار جاں بحق

ہزارہ ایکسپریس وے پر وین کی ٹکر سے موٹر وے پولیس کا اہلکار جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق وین ڈرائیور کو گرفتار کر کے زخمی اہلکار کو ایبٹ آباد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ چنار کوٹ کے مقام پر پیش آیا۔

موٹر وے پولیس کے 2 اہلکار خراب گاڑی کی مدد میں مصروف تھے تو وین نے انہیں ٹکر مار دی۔