الیکشن کمیشن بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کرالے، فائل فوٹو
الیکشن کمیشن بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کرالے، فائل فوٹو

عادل بازئی کی نااہلی کیلیے ریفرنس پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عادل بازئی کی نااہلی کیلیے ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عادل بازئی کی نااہلی کیلئے نوازشریف کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں3رکنی بنچ نے سماعت کی۔

عادل بازئی کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں دلائل دیتے ہوئے کہاکہ عادل بازئی کے نام سے کمیشن میں جمع کرایا گیا بیان حلفی جعلی ہے۔

الیکشن کمیشن بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کرالے،جعلی ٖثابت ہوگا، عادل بازئی نے کبھی ن لیگ میں شمولیت اختیار نہیں کی،ن لیگ کے یفرنس میں بھی درج ہے کہ عادل بازئی کبھی حکومتی بنچز پر نہیں بیٹھے۔

ں مسلم لیگ ن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ آٹھ ماہ بعد یہ بات کررہے ہیں،عادل بازئی نے مسلم لیگ ن کا حلف نامہ جمع کرایا، الیکشن کمیشن کو بیان حلفی دیکھ کر فیصلہ ہونا ہے،ممبر کمیشن نے کہاکہ بیان حلفی آتا ہے کہتے ہیں آپ اس جماعت سے وابستہ ہیں تو پھر وہ اس جماعت کے ہوتے ہیں.

وکیل مسلم لیگ نے کہاکہ قومی اسمبلی کی ریکارڈ میں اس کو بھی اس جماعت کا تسلیم کیا جاتا ہے،عادل بازئی نے ہمارا موقف تسلیم کیا ہے،عادل بازئی دوسری جماعت میں گئے، بجٹ میں ووٹ نہیں دیا نہ آئینی ترمیم پر، عادل بازئی نے پارٹی پالیسی سے انحراف کیا، ان کو نااہل کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے فریقین کے وکلا کو سننے کے بعد نااہلی ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔