گلگت: استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی کوسٹر دریا میں گر گئی ،18 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔
استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں سے بھری کوسٹر تھلیچی پل کے قریب دریا برد ہوگئی،ریسکیو ذرائع کے مطابق کوسٹر میں 25 کے قریب مسافر سوار تھے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دریا سے 4 خواتین سمیت 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، اور ایک لڑکی زخمی حالت میں ملی ہے، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی لڑکی مبینہ طور دلہن بتائی گئی ہے۔ جبکہ باقی لاپتا افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے افسوس ناک حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے اور ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ حادثے کا شکار کوسٹر میں دلہن بھی سوار تھی جس کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا ہے،کوسٹر حادثے میں پنجاب کے علاقےچکوال سے تعلق رکھنے والے تین باراتی بھی سوار تھے۔