فائل فوٹو
فائل فوٹو

پارلیمنٹ نے کرپشن کیسز ختم کردیے،جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے نیب کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے  کہ بغیر دانتوں والا نیب بھی انجوائے کرے اور لوگ بھی، پارلیمنٹ نے کرپشن کیسز ختم کردیے، جب ہوش آئے گا تو دیر ہوجائے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ نیب کرپشن کیس کی انکوائری شروع کرنے سے پہلے دیکھ بھی لیا کرے کہ اب تحقیقات کر بھی سکتا ہے یا نہیں؟

جسٹس محسن اختر نے کہا کہ پارلیمنٹ نے اربوں روپے مالیت کے کرپشن کیسز ختم کردیے، جب پارلیمنٹ کو ہوش آئے گا تو بہت دیر ہو جائے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کا کہنا تھا کہ بغیر دانتوں والا نیب بھی انجوائے کرے اور لوگ بھی،100 سے زائد بڑے کرپشن کیسز ختم ہو چکے ہیں، کرپشن کیسز کے ملزمان بیرون ملک بھی چلے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔