تحریک انصاف کے تمام رہنمائوں کو اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا گیا ، فائل سوشل میڈیا
تحریک انصاف کے تمام رہنمائوں کو اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا گیا ، فائل سوشل میڈیا

عمران خان کو ملنے گئے پی ٹی آئی رہنما گرفتاری کے بعد رہا

راولپنڈی: عمران خان سے جیل میں ملاقات کیلیے آنے والے پی ٹی آئی رہنماوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا بعد ازاں پولیس نے شبلی فراز، عمر ایوب، احمد بچھر، صاحبزادہ حامد خان اور اسد قیصر کو رہا کردیا۔

پنجاب پولیس نے عمر ایوب، شبلی فراز ، اسد قیصر ، احمد بچھر ، صاحبزادہ حامد رضا کو حراست میں لیا، تحریک انصاف کے تمام رہنمائوں کو اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا گیا ۔

نجی ٹی وی کا کہناہے کہ تمام رہنمائوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس دوران عالیہ حمزہ گرفتاری سے بچ کر نکلنے میں کامیاب ہو گئیں۔

اسد قیصر نے رہائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں غیر قانونی طور پر چوکی کی حوالات میں بند رکھا گیا۔ ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔ ہم اسلام آباد جاکر پریس کانفرنس کریں گے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے رہائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو حبس بجا میں رکھا گیا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔