پاکستان افتتاحی میچ 23 نومبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف لاہور میں کھیلے گی، فائل فوٹو
پاکستان افتتاحی میچ 23 نومبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف لاہور میں کھیلے گی، فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی بلائنڈ ٹیم کا اعلان

لاہور: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی بلائنڈ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ 23 نومبر سے شروع ہوگا۔قومی ٹیم کے کپتان نثار علی ہوں گے جبکہ بدر منیر نائب کپتان ہوں گے۔

بی ون کیٹیگری میں ظفر اقبال، محمد ادریس، محمد شاہ زیب، فخر عباس، محمد آصف، محمد سلمان شامل ہیں۔ جبکہ بی ٹو کیٹیگری میں بابر علی، نعمت اللہ، ہارون خان شامل ہیں۔

بی تھری کیٹیگری میں محمد صفدر، کامران اختر، اکمل حیات ناصر، طلحہ اقبال، مطیع اللہ کے نام شامل ہیں۔محمد ایاز، معین اسلم اور محمد راشد ریزرو کھلاڑی ہوں گے۔

پاکستان افتتاحی میچ 23 نومبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف لاہور میں کھیلے گی۔